اردو ڈائجسٹ

رفتہ رفتہ اردو میں یہ بات عام ہونے لگی ہے کہ رسائل و جرائد اپنا ویب ایڈیشن بھی شائع کر رہے ہیں اور یہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ اردو ڈائجسٹ بھی ان ہی کاوشوں میں سے ایک ہے۔ صاف ستھرے Layout کے ساتھ یہ ویب سائٹ قارئین کے باندھے رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ویب سائٹ کے بارے میں خود ویب سائٹ جو کہتی ہے ملاحظہ فرمائیں۔
ہمارے بارے میں
اردو ڈائجسٹ ۔۔۔ ایک تحریک ۔۔۔ ایک نصب العین
اردو ڈائجسٹ کی مجلس ادارت کے صدر ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی جرمنی سے ڈاکٹریٹ کر کے وطن واپس آئے تو انہوں نے ملک ظفر اللہ خان اور الطاف حسن قریشی کے اشتراک سے نومبر ۱۹۶۰ میں اردو ڈائجسٹ کی اشاعت کا آغاز کیا ۔ سبق آموز تخلیقی تحریروں اور مضامین کے متنوع انتخاب کی بدولت جریدے کی مانگ حیرت انگیز طور پر بڑھتی گئی ۔ ۱۹۷۲ میں اسے خاص طور پر بیرونی ممالک میں مقیم اردو بولنے والے لاکھوں افراد میں متعارف کرایا گیا ۔ اردو ڈائجسٹ کا روز اول سے نصب العین یہ تھا: ۔
۔ صحت مند، معلوماتی اور تفریحی ادب فراہم کرنا ۔
۔ نوجوان نسل کی نظریاتی آبیاری یعنی پاکستان سے گہری وابستگی پیدا کرنا۔
۔ جدید علوم اردو میں منتقل کر کے اردو زبان کے دامن میں وسعت پیدا کرنا اور یہ احساس دلانا کہ اردو تمام علوم کے اظہار و ابلاغ کا موثر زریعہ بن سکتی ہے۔۔ نئی نسل کو مغربی تہذیب کے مہلک پہلوؤں سے خبردار کر کے تشکیلِ انسانیت میں اسلامی تہذیب و اقدار اجاگر کرنا۔
اپنے قارئین سے مضبوط رشتہ اب ویب کے ذریعے بھی
ہماری زندگی میں کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کا عمل دخل بہت بڑھ گیا ہے۔ ہم سیکھنے، جاننے، پڑھنے کے لیے بھی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ نئے عہد کا تقاضوں کے ساتھ چلتے ہوئے اُردُوڈائجسٹ بھی ویب کا سفر شروع کررہا ہے۔
اب ہم پوری آب و تاب کے ساتھ ویب پہ بھی موجود ہیں۔ ہم اس میڈیم سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ویب سائٹ پہ پرنٹ میگزین بھی موجود ہوگا اور اس پہ ہم معلومات کے نئے سلسلے بھی شروع کریں گے۔ اُردُوڈائجسٹ فورم جیسے رابطوں کو بھی فروغ دیں گے۔ ہم آپ کی رائے جاننا چاہیں گے کہ ویب کے میڈیم کو کیسے بہتر استعمال کیا جائے اور آپ ویب سائٹ پہ کیسی تحریریں اور معلومات پڑھنا پسند کریں گے۔

2 thoughts on “اردو ڈائجسٹ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s